ابنا: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ایجنسیاں اور حکومت ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے والی سازشوں سے نمٹنے میں ناکام نظر آ رہے ہیں اور دشمن ملک کو ایک ناکام ریاست بنانے میں مشغول ہیں، امریکہ، اسرائیل اور ان کے حواری نام نہاد مسلمان ممالک جو شام میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلنے اور اپنے مقاصد میں ناکامی کے بعد اپنے خونی پنجے پاکستان میں گاڑ رہے ہیں اور حکمران جن ممالک سے تیل زکوۃ میں لیتے ہیں ان کے ایجنڈے کو لے کر ہی پاکستان میں بدامنی پھیلا رہے ہیں۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ ملک بھر میں دہشت گردوں کی سرپرستی کرتے ہیں، شہباز شریف کو یاد رکھنا چاہیے کہ اسلم رئیسانی کے ساتھ کیا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سانحہ پنجاب حکومت کی نااہلی اور ملک دشمنی کا ثبوت ہے، اربعین سے پہلے ہونے والے لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے واقعات ماتمی جلوسوں اور مجالس ہائے عزا کو روکنے کی سازش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزاداران امام حسین (ع) بھرپور طریقے سے چہلم امام حسین (ع) منا کر دشمن کی اس سازش کو ناکام بنا دیں گے۔
.......
/169